برازیل میں 8 ملکوں کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری

Fighter Aircraft

Fighter Aircraft

ریوڈی جینرو (جیوڈیسک) برازیل میں جاری جنگی مشقوں کے دوران 8 ملکوں کے تقریبا سو لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔ شمالی برازیل میں جاری فضائی جنگی مشقوں کے دوران 8 ملکوں کے 95 لڑاکا طیاروں اور 2 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا۔ مشترکہ فضائی مشقوں کے دوران جنگی طیاروں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔

4 نومبر سے شروع ہونے والی کروزیکس 2013 نامی فضائی مشقوں میں امریکا، کینیڈا، کولمبیا، برازیل، وینزویلا، ایکواڈور، چلی اور یوراگوائے کی ایئر فورسز پیشہ ورانہ مہارت کے مظاہرے دکھا رہی ہیں۔ یہ مشقیں 15 نومبر تک جاری رہیں گے۔