لاہور (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا لاہور میں تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی اور عالمی سٹیبلشمنٹ میری جان لے سکتی ہے۔
برطانوی حکومت میرا پاسپورٹ بھی منسوخ کر سکتی ہے یا زیادہ سے زیادہ مجھے سزائے موت دے سکتی ہے لیکن میرا ایمان نہیں خرید سکتی۔ برطانوی حکومت اس سے زیادہ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
میں اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں سٹیبلشمنٹ کی پیداوار تھا اور نہ ہوں۔
جنرل ریٹائرڈ حمید گل قران پاک پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ میں نے پیسے لئے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا کی قسم پاکستان میں میرے علاوہ اور کوئی لیڈر نہیں ہے۔