بجٹ آنے سے قبل ہی علاقہ ونہار میں مہنگائی کا طوفان کھڑا ہو گیا

بوچھال کلاں : بجٹ آنے سے قبل ہی علاقہ ونہار میں مہنگائی کا طوفان کھڑا ہو گیا میانی اڈا پر افغانی پٹھانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا ہے انتظامیہ نے پر اسرار خاموشی اختیار کر لی تفصیل کے مطابق علاقہ ونہار کے عوامی وفود نے یہاں اخبار نویسوں کو بتایا کہ بجٹ آنے سے قبل ہی ناجائز منافع خوروں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کر دیا گیا ہے میانی اڈا پر افغانی پٹھانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے جب کہ انتظامیہ نے کھبی انہیں پوپھنے کی زحمت گوارہنہیں کی انہوں نے بتایا۔

میانی اڈا پر تمام دن دھوپ میں پڑے تربوز من مانے ریٹوں پر عوام کو دئیے جاتے ہیں انہوں نے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ناجائز منافع خوروں کے چنگل سے نکالا جائے۔