بلغاریہ میں ہوا انوکھا احتجاج ،مظاہرے کی جگہ یا کوئی پکنک پوائنٹ

Bulgaria

Bulgaria

بلغاریہ (جیوڈیسک) بلغاریہ میں حکومتی پالیسیوں سے تنگ عوام نے پارلیمنٹ کے باہر تفریح کا سامان لئے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور اپنے احتجاج کو بیچ انقلاب کا نام دیا ہے۔ احتجاج کے منتظمین نے پارلیمنٹ کے سامنے سڑک کو بیچ کی جیسی شکل دے ڈالی کہ دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔

احتجاج میں کہیں مظاہرین دھوپ سینکتے تو کہیں عمر رسیدہ افراد باتیں کرتے نظر آتے ہیں انکے ساتھ کچھ ننھے کلاکار بھی شامل ہیں۔ جو زندگی کی تلخیوں سے بے خبر پانی اڑانے میں مصروف ہیں۔ بلغاریہ میں حکومت مخالف مظاہرے اڑتالیسویں روز میں داخل ہوگئے ہیں۔ مظاہرین حکومت سے استعفی سمیت ملک میں فوری انتخابات کے انعقاد کا مطابہ کررہے ہیں۔