برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید مزمت عالم اسلام کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے

لاہور) (10-06-2013 ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے برما کے مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس انسانیت سوز ظلم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے کہا کہنام نہاد آزاد میڈیا، اقوام متحدہ، عالمی برادری اور پاکستانی حکومت کی حکومت کی زبانیں کیوں بند ہیں۔

انہیںمیانمار میں جاری یہ دہشت گردی نظر کیوں نہیں آتی، معصوم بچوں کے لاشے کیوں نظر نہیں آتے۔ ہم ساری دنیاکو بتا دینا چایتے ہیں کہ ہم اپنے آقاصلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کی اس حدیث کے جس میں انہوں نے فرمایا ہے کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں جب اسکے کسی عضو میں تکلیف ہوتی ہے توسارا جسم تکلیف میں بتلا ہو جاتا ہے کے مطابق ایک جسم ہیں۔

غزہ پر کیا گیا حملہ کسی صورت قبول نہیں۔مدثر احمد شاہ نے کہا کہ آج عالم اسلام کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں لیکن ہم دشمنان اسلام کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ غیور نوجوان عالم اسلام کی جانب کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔ آج شہر لاہور کے غیور شہر بھر کے تعلیمی اداروں میںبرما کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن منایا جائے گا اور برما مسلمانوں کے لئے خصوصی پروگرامات، سیمنارز، دعائوں کا اہتمام کیا جائے گا۔