ضمنی الیکشن، تحریک انصاف اورجماعت اسلامی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی

Jamaat Islami PTI

Jamaat Islami PTI

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کے لئے حکومتی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ طے پا گیا ہے۔

ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں این اے ون پشاور،این اے پانچ نوشہرہ، این اے تیرہ صوابی، این اے پچیس ٹانک اوراین اے ستائیس لکی مروت اورصوبائی اسمبلی کی چارنشستوں پی کے 23 مردان ،پی کے 27 مردان،پی کے 42 ہنگو اورپی کے 70 بنوں پرالیکشن ہو گا۔

خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات اسراراللہ ایڈووکیٹ نے ذرائع کو بتایا کہ فارمولے کے مطابق پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 27 مردان پرجماعت اسلامی کی حمایت کرے گی جبکہ دوسری تمام نشستوں پرجماعت اسلامی تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ان کا کہناتھا کہ ان نشستوں پرجماعت اسلامی کے امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے۔