ضمنی انتخابات میں پوری طاقت سے حصہ لیں گے، تحریک انصاف

Mr. Ejaz Ahmad

Mr. Ejaz Ahmad

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف پوری طاقت کے ساتھ حصہ لے گی ۔

لاہور میں ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی کا پروگرام کے اجرا کے موقع پر اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملک اور عوام کا بیڑہ غرق ہی نہیں کیا مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ نے ذہنی مریض بنا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں، ملک میں تبدیلی صرف تحریک انصاف ہی لائے گی، چوروں، ڈاکووں او ر لٹیروں کا احتساب تحریک انصاف کے ہاتھو ں ہی لکھا ہوا ہے۔