سی آئی اے کے نامزد ڈائریکٹر جان برینن مسلمان ہیں ؟

John Brennan

John Brennan

نیویارک (جیوڈیسک) سی آئی اے کے نامزد ڈائریکٹر جان برینن اسلام قبول کر چکے ہیں۔ یہ انکشاف امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سابق ایجنٹ جان گوانڈولو نے ایک ریڈیو پروگرام کے دوران کیا۔

جان گوانڈولو کا کہنا تھا ستاون سالہ برینن نے انیس سو چھیانوے سے انیس سو ننانوے تک سعودی دارالحکومت ریاض میں تعیناتی کے دوران اسلام قبول کیا تھا۔

برینن ریاض میں جب سی آئی اے کے سٹیشن چیف تھے تو وہ سعودی حکام کے ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ گئے تھے اورسعودی حکام نے انہیں دین اسلام کی جانب راغب کیا تھا۔امریکی صدر اوباما نے برینن کو سات جنوری کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا ، وہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی جگہ لیں گے۔