قاہرہ : قیدیوں کی اموات، بان کیمون نے تحقیقات کا حکم دیدیا

Ban Kimono

Ban Kimono

مصری(جیوڈیسک) مصری پولیس کی زیر حراست تین درجن قیدیوں کی اموات پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سربراہ بان کی مون نے مکمل تحقیقات کروانے کا حکم جاری کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بان کی مون کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے ارد گرد کے حقائق کا پتہ لگانے کے لیے ایک مکمل اور جامع تحقیقات سامنے لائی جائے۔

مصری حکومت کا کہنا ہے کہ تقربیا سینتیس قیدی اس وقت جاں بحق ہوئے جب قیدیوں کو شمالی قاہرہ جیل میں منتقل کیے جانے کے دوران چند لوگوں نے ان قیدیوں کو پولیس کے زیر حراست سے فرار کروانے کی کوشش کی۔ جس پر پولیس نے ان پر آنسو گیس فائر کی۔ جو ان قیدیوں کی ہلاکت کی وجہ بنی۔ بان کی مون نے گذشتہ روز ایک اور واقعے میں پچیس پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی شدید مذمت کی۔