کینیڈا : برفانی طوفان سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، سو افراد زخمی

Canada

Canada

کینیڈا (جیوڈیسک)ٹورنٹوکینیڈا کے صوبے البرٹا میں برفانی طوفان کے دوران کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس سے سو افراد زخمی ہوگئے۔ کینیڈین حکام کے مطابق حادثہ البرٹا کے علاقے ایڈ مونٹن Edmonton کے قریب ہائی وے پر پیش آیا۔ برفانی طوفان کے دوران کئی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں۔

حادثے میں تقریبا ایک سو افراد معمولی زخمی ہوئے۔ایک شخص شدید زخمی ہے جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کی وجہ سے سڑک کا ایک کلومیٹر کا حصہ مکمل طور پر بند ہوگیا۔ کینیڈا کے محکمہ موسمیات نے آج علاقے میں 10 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔