کینیڈا : کیل گری میں سیلاب کے بعد نظام زندگی بحال ہونا شروع

Canada Flood

Canada Flood

کیل گری (جیوڈیسک) کینیڈا کے شہر کیل گری میں سیلاب کی تباہی کے بعد نظام زندگی معمول کی جانب لوٹ رہا ہے۔کینیڈا کے صوبے البرٹا کے سب سے بڑے شہر کیل گری میں 36 گھنٹے کی موسلا دھار بارشیں سیلاب کا باعث بنیں۔

کیل گری میں سیلاب سے 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ تقریبا ایک لاکھ افراد کو گھر بار چھوڑنا پڑا۔ جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں صورتِ حال بدستور ابتر ہے اور کئی علاقوں میں بجلی اور قدرتی گیس کی سپلائی اب تک منقطع ہے۔