کپتان سرفراز پر پابندی کیخلاف آئی سی سی میں آواز اٹھانے کا فیصلہ

Sarfraz Ahmed

Sarfraz Ahmed

لاہور (جیوڈیسک) کپتان سرفراز پر پابندی کے خلاف پی سی بی نے آئی سی سی میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کر لیا، کہتے ہیں سزا کے خلاف اپیل نہیں کریں گے، قانون میں تبدیلی کی بات کریں گے۔

پروٹیز سرزمین پر سرفراز احمد کے جملوں کی اب آئی سی سی میں گونج سنائی دے گی، پی سی بی نے اہم اجلاس میں معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فروری کے آخری ہفتے ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں معاملہ اٹھایا جائے گا۔

ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ پابندی پر اپیل نہیں کی، قانون میں تبدیلی پر بات کریں گے۔

اس حوالے موقف یہی اختیارکیا جائے گا کہ خود جنوبی افریقی کرکٹر فیلک وائیونے معاف کر دیا تو پابندی کی سزا انتہائی سخت سزا ہے۔

یاد رہے کہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میں قومی کپتان کے منہ سے نکلنے والے بے اختیار الفاظ پر ہنگامہ کھڑا ہوا، کھلاڑیوں ہی نہیں بورڈز کے درمیان بھی معافی تلافی ہوئی، اس کے باوجود کپتان سرفراز پر آئی سی سی کی طرف سے چار میچز کی پابندی لگا دی گئی جس پر پی سی بی نے وکٹ کیپر بیٹسمین کو فورا وطن واپس بلا لیا تھا۔