نگران حکومت تشکیل ، الیکشن تاریخ کا اعلان کیا جائے : فنکشنل لیگ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل نے حکومت پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر نگران حکومت تشکیل دے کر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے اور انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔

کنگری ہاؤس میں پیر پگارا کی صدارت میں فنکشنل لیگ کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فنکشنل لیگ آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ اسی ماہ پارٹی رکنیت مہم شروع کی جائے گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت قیام امن میں ناکام ہو چکی ہے۔

آئندہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ مسلم لیگ فنکشنل نے چاروں صوبوں کے گورنروں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سرکاری بھرتیوں پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کرایا جائے۔ ذرائع کے مطابق پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم دو قدم آگے اور دو قدم پیچھے ہٹنے کے لئے تیار ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر اچھے انسان ہیں لیکن ماتحت عملہ بھی اچھا ہونا چاہیئے۔ ایسا طریقہ نکالا جائے کے ون ٹو ون الیکشن ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبے کے بجائے بہاولپور صوبے کی بحالی کا نوٹی فیکیشن جاری کرنا چاہیئے۔