سیمنٹ کی برآمدات میں13.81 فیصد اضافہ

Cement

Cement

پاکستان (جیوڈیسک) گذشتہ مالی سال 2012-13 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں13.81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان ادارہ شماریات (بی پی ایس )کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2012 سے جون 2013 کے دوران 57 کروڑ 78 ہزارڈالرمالیت کا سیمنٹ مختلف ممالک کوبرآمد کیاگیا جبکہ مالی سال 2011-12 کے دوران 49 کروڑ 88 لاکھ 44 ہزارڈالرمالیت کاسیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2012-13 کے دوران، زیورات، قیمتی پتھروں، فرنیچر، دستکاریوں، سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔