چوہدری ایاز امیر صاحب نے جس فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا اسے خیر مقدم کہتے ہیں

چکوال : چوہدری ایاز امیر صاحب نے جس فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا اسے خیر مقدم کہتے ہیں اور ان کے تہہ دل سے شکرگذارکہ انہوں نے اپنے دوستوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ان خیالات کا اظہار راجہ یاسر ہمایوںسرفراز خان نے چوہدری ایاز امیر کی حویلی واقع بھون روڈ میں ایاز گروپ اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وہ پیر شوکت کرولی،چوہدری امیر بھٹی اور چوہدری علی ناصر بھٹی کے ہمراہ چوہدری ایاز امیر کے فیصلے کا شکریہ اداکرنے گئے تھے اس موقع پر چوہدری شاہنواز امیر ،راجہ الطاف حسین،چوہدری اظہر چکرال،جمیل حیدر شاہ،چوہدری نوید کہوٹ ودیگر کارکنان کا ایک ہجوم بھی موجود تھا اس موقع پر چوہدری ایاز امیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں شکر گذار ہوں اپنی سابق جماعت کا جس کی وجہ سے ہم آج مل کر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف کے مکمل پینل کو جیتوانے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس الیکیشن میں تین ہفتے باقی ہیں اور ہم نے اس الیکشن کو چیلنج کے طور لینا ہے۔

اور اس چیلنج کو انشاء اللہ پایہ تکمیل تک پہنچاناہے انہوں نے آخر میں کہا کہ شکریہ ادا کرتا ہوں تحریک انصاف کے دوستوں کا جو شکریہ ادا کرنے آئے اور خرج تحسین پیش کرتا ہوں ان دوستوں کا جنہوں نے اس فیصلہ میں میرا ساتھ دیا۔