چوہدری سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی سمری صدر کو ارسال

Ch Server

Ch Server

اسلام آباد (جیوڈیسک) چوہدری سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی سمری صدر آصف علی زرداری کو بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری سرور کی گورنر پنجاب تعیناتی کی سمری وزیراعظم محمد نواز شریف کی ایڈوائس پر صدر کو بھیجی گئی۔

چوہدری سرور سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں، وہ برطانوی شہریت ترک کرکے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ گورنر پنجاب کا عہدہ مخدوم احمد کے استعفے سے خالی ہوا تھا۔