چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کا لائینز ایریا کی یوسیز کا تفصیلی دورہ

Visit

Visit

کراچی : چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ لائنز ایریا کے مکینوں کو مکمل طور پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، خداداد کالونی میں موجود وسیم اختر فیملی پارک لائنز ایریا و ملحقہ آبادیوں کیلئے ایک تحفہ ہے جسے سہولیات سے آراستہ رکھنا محکمہ پارکس کی ذمہ داری ہے، پارک میں تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری طور پر محکمہ پارکس اقدامات بروئے کار لائے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے یوسی 9,10 اور 11 میں لائنز ایریا، خداداد کالونی و دیگر ملحقہ علاقوں میں سپریٹینڈنگ انجینئر ایم اینڈ ای مبین شیخ، ڈائریکٹر پارکس اقبال شیخ، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل، ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس، سندھ سالڈ ویسٹ کے افسران اور یوسی10 کے چیئرمین محمد مرسلین، یوسی 11 کی وائس چیئرپرسن آسیہ جمشید، ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر محمد غوث (ڈی ایم سی ایسٹ کونسل ) و دیگر کے ہمراہ وسیم اختر پارک اور لائنز ایریا کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران کیا،دورے کے دوران چیئرمین معید انور نے گلی گلی اور محلے جا کر عوام سے ان کے مسائل سنے اور ساتھ میں خود بھی افسران کو احکامات جاری کرتے رہے۔

سب سے نمایاں صفائی و ستھرائی، پارکس کی بحالی، اسٹریٹ لائیٹس اور نکاسی آب کے حوالے سے مسائل دریافت ہوئے جبکہ تجاوزات کے خاتمے اور سڑکوں کی استرکاری کے حوالے سے بھی مسائل سامنے آئے، چیئرمین معید انور نے اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس اقبال شیخ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارک میں گھاس و پودوں کی دیکھ بھال یقینی بنانے کے ساتھ بچوں کیلئے جھولوں کی سروسز کو بہتر بنایا جائے، علاقہ مکینوں کیلئے یہ پارک سستی تفریح کا واحد ذریعہ ہیں لہذا اس پر فوری توجہ دے کر پرانی شکل بحال کی جائے جبکہ اس موقع پر انہوں نے سپریٹینڈنگ انجینئر ایم اینڈ ای مبین شیخ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اسٹریٹ لائیٹس کے حوالے سے جو بھی شکایات سامنے آرہی ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کریں، روشنی نہ ہونے کے سبب علاقے میں جرائم کا اضافہ ہوجاتا ہے لہذا اس کا سدباب کریں جہاں لائیٹس کی تبدیلی کی ضرورت ہے اسے تبدیل کریں۔ اس موقع پر یوسی نمائندگان نے چیئرمین معید انور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی وستھرائی کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے کچرا کافی کافی دن جمع ہوجاتا ہے جبکہ علاقے میں سوئپرز بھی ناکافی ہیں جنکی تعداد میں اضافے کیلئے درخواست کی گئی جس پر چیئرمین معید انور نے سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے فی الفور اقدامات یقینی بنانے کیلئے کہا،اس کے علاوہ انہوں نے تنگ گلیوں کی سی سی فلورنگ کی بھی ہدایات جاری کیں، ا نہوں نے لائنز ایریا کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل پر فوری کام کیا جائیگاجو مسائل فوری حل طلب ہیں ان پر ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ بالترتیب عوام کو تمام مسائل سے نجات دلا کر ان کی دہلیز پر ہی بلدیاتی سہولیات منتقل کی جائیں گی۔

جاری کردہ
محکمہ اطلاعات
بلدیہ شرقی