چیئرمین نیب کی تقرری کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی

NAB

NAB

اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب فصیح بخاری کی تقرری کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں عدالت عظمی کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیئرمین نیب کے وکیل لطیف کھوسہ نے مقف اختیار کیا کہ انہوں نے آج ہی وکالت نامہ داخل کرایا ہے۔ تیاری کیلئے وقت درکار ہے۔ جسٹس تصدق نے کہا کہ وہ آج درخواست گزار چودھری نثار کے وکیل کو سن لیتے ہیں۔

جس پر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی تیاری کے بعد اکرم شیخ دلائل دیں تو وہ بہتر انداز میں جواب دے سکیں گے۔ عدالت نے لطیف کھوسہ کی استدعا منظور کرتے سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔