چیئرمین سینیٹ کا انتخاب: شاہین خالد بٹ امریکا سے ووٹ ڈالنے پاکستان پہنچ گئے

 Shaheen Khalid Butt

Shaheen Khalid Butt

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے چیئرمین سینیٹ کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار عبدالغفور حیدری کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کےلیے پارٹی کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام لیگی سینیٹرز کو 12 مارچ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج کےاجلاس میں غیر حاضر رہنے والے 4 سینیٹرز نے قیادت سے رابطہ کر کے عدم شرکت کی وجوہات بتائیں۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق سینیٹر دلاورخان کی اہلیہ بیمار ہیں، وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے، نزہت آپا پولن الرجی کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں، کامران مائیکل کےاسپتال کی افتتاحی تقریب تھی۔

ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق سینیٹر شاہین خالد بٹ امریکا سے میں ووٹ ڈالنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں مسلم لیگ ن کو اپوزیشن لیڈر کی پیشکش پر بھی مشاورت کی گئی، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد اپوزیشن لیڈر کے لیے امیدوار کے نام پر غور ہو گا۔

اجلاس میں سینیٹرز نے اینٹی کرپشن، ایف آئی اے سے مبینہ فون کالز کے بارے میں بھی قیادت کو آگاہ کر دیا۔