چکوال کی خبریں 24.04.2013

پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی فوزیہ بہرام نے بدھ کے روز بتایا کہ انصاف سب کے لئے، عزت سب کی برابر اور قانون سب کے لئے ہے

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی فوزیہ بہرام نے بدھ کے روز بتایا کہ انصاف سب کے لئے، عزت سب کی برابر اور قانون سب کے لئے ہے اور اس پروگرام کے تحت وہ آئندہ ایک دو روز میں اپنی الیکشن سے دستبرداری اور کسی مؤثر کسی گروپ کی حمایت کا اعلان کریں گی جس پر پنڈال میں موجود 800 سے زائد سرکردہ افراد نے ہاتھ کھڑے کر کے فوزیہ بہرام کے منشور کی تائید کر دی اور اُنہیں فیصلے کا اختیار دے دیا۔ جلسے کا اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ میں کیا گیا جس سے سجاد زرگر، راجہ نوید اختر ستی، چوہدری عقیل عباس چکرال اور سابق یونین ناظم قاضی الطاف حسین تلہ گنگ نے بھی خطاب کیا جبکہ انچارج پیپلز سیکرٹریٹ ملک فدا حسین نے آج کے اس مشاورتی اجلاس کی غرض و غائیت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کس طرح پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور ایک سابق وزیراعظم کے رشتہ دار نے پیپلز پارٹی کو ہائی جیک کیا ہے۔ فوزیہ بہرام نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ نیلہ موٹروے انٹرچینج کی راہ میں سب سے بڑی رُکاوٹ سابق رکن قومی اسمبلی ایاز امیر تھے جبکہ ایم این اے پلوشہ بہرام نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے 50 لاکھ روپے نیلہ انٹرچینج کی تعمیر کے لئے مختص کر دیا تھا۔ فوزیہ بہرام نے کہا کہ وہ ہر ظالم کا راستہ روکیں گی اور کسی بھی زیادتی کرنے والے سیاسی نمائندے اور سرکاری اہلکار کو معاف نہیں کریں گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سرکردہ کارکن ملک عبد القیوم، سابق یونین ناظم چوہدری مقصود احمد، ملک امتیاز جھامرہ اور چوہدری ناصر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد المجید ملک نے کہا ہے کہ ضلع چکوال میں 1985ء والی مسلم لیگ متحد ہو چکی ہے

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد المجید ملک نے کہا ہے کہ ضلع چکوال میں 1985ء والی مسلم لیگ متحد ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں 11 مئی کا الیکشن واضح ہونا شروع ہو گیا ہے اور 11 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے سابقہ روایتی چھکوں کی یاد تازہ ہو جائے گی۔ وہ قصبہ تترال میں فروٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبد الرزاق کی طرف سے دئیے جانے والے استقبالیے میں خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ حاجی عبد الرزاق نے بتایا کہ قصبہ تترال سے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ جلسہ سے حلقہ این اے 60 کے اُمیدوار میجر (ر) طاہر اقبال اور حلقہ پی پی 20 کے اُمیدوار چوہدری لیاقت علی خان کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ میجر (ر) طاہر اقبال نے کہا کہ موجودہ حالات میں شریف برادران ہی ایک تجربہ متبادل سیاسی قوت موجود ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ چوہدری لیاقت علی خان نے کہا کہ ضلع چکوال مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ضلع چکوال کے درو دیوار آگیا شیر، چھا گیا شیر کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہے ہیں۔ قبل ازیں مسلم لیگی قائدین کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 29 اپریل کو چکوال آئیں گے اور وہ چکوال شہر میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گے
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 29 اپریل کو چکوال آئیں گے اور وہ چکوال شہر میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس ضمن میں راجہ یاسر سرفراز، پیر شوکت حسین کرولی اور علی ناصر بھٹی نے ڈی سی او چکوال یاور حسین سے ملاقات کر کے تحریری طور پر اُنہیں آگاہ کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی مشاورت کے بعد جگہ کا تعین کیا جائے گا۔ عمران خان کے چکوال کے جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواروں اور کارکنوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کے مطابق 29 اپریل کے بعد مخالف جماعتوں کے اُمیدوار ضلع چکوال میں اُٹھنے والی سونامی کی لہر میں ڈوب جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پہلوان گروپ کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی20شیخ وقارعلی نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں گذشتہ روزسبزی منڈی چکوال کا دورہ کیا اور سبزی منڈی کے آڑھتیوں ،دکانداروں،خوانچہ فروشوں،ٹھیہ بانوں اور خریدوفروخت کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے ملاقاتیں کیں ،اس موقع پرپہلوان گروپ کے نوجوان راہنما ملک عامر سہیل،ملک بابر سہیل،شیخ خرم شہزاد اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے،سبزی منڈی چکوال کے دورہ کے موقع پرشیخ حاجی مقبول احمد آڑھتی،محمد اقبال آڑھتی،صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حاجی محمد اسحاق آڑھتی،جنرل سیکرٹری حاجی شیخ ساجدمحمود آڑھتی،ارشدآڑھتی،محمد سلیم آڑھتی،حاجی راشدآڑھتی،حاجی عبدالخالق آڑھتی،محمد اشرف آڑھتی،محمد ادریس آڑھتی،حاجی مہر صفدر آڑھتی،محمد اعجاز آڑھتی،حاجی سخی آڑھتی،عمران سعید آڑھتی،حاجی صوفی عبدالستارآڑھتی،آصف رحمانی آڑھتی،عامر یونس آڑھتی،پھپھااخترآڑھتی،محمد حسن عرف بھولاآڑھتی،عیسیٰ شاہ،مصطفی آڑھتی،ذوالفقار آڑھتی،ٹھیہ بان ایسوسی ایشن سبزی منڈی کے صدروحید،ساجد تترال،حاجی بشیر،عارف امیر ،خاص کر کریانہ ایسوسی ایشن سبزی منڈی کے حاجی محمد نفیس اور دیگر نے شیخ وقارعلی کاوالہانہ استقبال کیا گیااور انکی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی،شیخ وقارعلی نے اس موقع پر آڑھتیوں،دکانداروں،ٹھیہ بانوں ،خوانچہ فروشوں اور شہریوں کو اپنے منشور سے آگاہ کیا،اس موقع پر آڑھتیوں،دکانداروں،ٹھیہ بانوں،خوانچہ فروشوں اور شہریوں کی اکثریت نے پہلوان گروپ کی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے شیخ وقارعلی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصبہ بہکڑی میں مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 60 کے اُمیدوار اور سابق وفاقی وزیر میجر (ر) طاہر اقبال کے حق میں ایک کارنر میٹنگ منعقد ہوئی
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ بہکڑی میں مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 60 کے اُمیدوار اور سابق وفاقی وزیر میجر (ر) طاہر اقبال کے حق میں ایک کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر مصری خان، چوہدری ظفر، ثاقب منصور، نمبردار حمید، چوہدری امیر، سیکرٹری محمد امیر، چوہدری رزاق، چوہدری بوستان، حاجی عبد الرحمن، ایڈووکیٹ کی موجودگی میں 7 اہم برادریوں نے میجر (ر) طاہر اقبال کے حق میں دُعائے خیر کی اور عہد کیا کہ اُنہیں 11 مئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔