چیمپئنز ٹرافی ہاکی ، انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 2-8 سے شکست

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Team

بھوبنیشور (جیوڈیسک) چمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے 8 گول سکور کئے جبکہ اس کے مقابلے میں گرین شرٹس نے صرف دو گول سکور کئے، انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول 15 ویں منٹ میں، دوسرا 17 تیسرا 19 ،چوتھا 24، پانچواں 26، چھٹا 45 اور ساتواں 48 ویں منٹ میں سکور کیا گیا۔

گرین شرٹس کی یہ اس ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے، کل کھیلے گئے میچ میں بیلجئم کی ٹیم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔