چوہدری محمد علی نے ڈسٹرکٹ کونسل کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

Planting Compaign

Planting Compaign

کوٹلہ ارب علی خاں : چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی نے ڈسٹرکٹ کونسل کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آفیسر محمد رضوان، ڈی او ریگولیشن خاور گجر، ایکسئین چوہدری غلام رسول، ڈی او فنانس افضل بٹ،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ منڈی بہائو الدین چوہدری اصغر ، پی ایس او چوہدری شفقات عدالت موجو دتھے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ درختوں کو زمانہ قدیم سے ہی انسان کے بہترین ساتھی ہونے کا رْتبہ حاصل ہے۔درختوں کی اہمیت و افادیت سے انکار ناممکن ہے۔ زمین پر درختوں کی موجودگی کے بغیر انسانی زندگی کا ارتقاء اور بقا ء ایک مشکل امر تھا۔ درخت باعث برکت، زمین کی زرخیزی اور زمین کو موسمیاتی تغیر و تبدل سے بچانے کا واحد ذریعہ ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت اْگانے کی ضرورت ہے۔ درخت صاف ستھری آب و ہوا مہیا کرتے ہوئے ہمیں جینے کا جواز فراہم کرتے ہیں۔ درختوں کی ایک خاص تہذیبی، سماجی، معاشرتی اور مذہبی حیثیت ہے۔ اس موقع پر تمام شرکا نے اس امر کا عہد کیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت اْگانے اور انکی دیکھ بھال کی ذمہ داری نہ صرف خود نبھائیں گے بلکہ اس مقصد کے لیے عوامی و سماجی شعور کی بیداری کے لیے بھی ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیں گے۔

درخت ہمارا قومی سرمایہ ہیں۔ موجودہ معیار کے مطابق کسی ملک کی زمین کے کم از کم15فیصد رقبہ پر جنگلات ہونا چاہئیں مگر ہمارے ملک پاکستان میں صرف 4 فیصد رقبہ جنگلات پر مشتمل ہے۔ جنگلات اصلاً زمین کے رکھوالے ہیں۔ درخت زمین پر سورج کے حرارتی دباؤ کو قابو کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بعض ملکوں میں درخت توانائی پید اکرنے کا ذریعہ بھی بن چکے ہیں۔ جنگلات کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کا باعث بنتے ہیں۔

دینی لحاظ سے درخت لگانا صدقہء جاریہ ہے۔ درخت ہمارے اردگرد کے ماحول کو جمالیاتی نظارہ سے مزین کرتے ہوئے دھرتی کی خوبصورتی کا باعث ہیں۔ زمین پر درختوں کی دیکھ بھال اور ان کو بچانا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے کیونکہ درخت کئی طریقوں سے ہمارے ایکو سسٹم کے توازن کو قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

زندہ قوموں کا شعار درختوں کی تعداد کو گھٹانا نہیں بلکہ بڑھانا ہوتا ہے۔ درخت کثیر فوائد کے حامل ہیں۔