چودھری شجاعت اور پرویز الہیٰ کی راستوں کو سیل کئے جانے کی مذمت

Shujaat Hussain, Pervez Elahi

Shujaat Hussain, Pervez Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور سینئر رہ نما چودھری پرویز الہی نے ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کئے جانے کی مذمت کی ہے۔

اور کہا ہے کہ اس سے انقلابی مارچ نہیں رکے گا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔

وہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کی جانب جانےوالے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کئے جانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے انقلابی مارچ نہیں رکے گا۔