مشر فری ڈسپنسری جہلم 16 اگست 2017 سے کام شروع کر دے گئی

Mishar Free Dispensary

Mishar Free Dispensary

جہلم (انعام الحق مرزا) مشر فری ڈسپنسری جہلم 16 اگست 2017 سے کام شروع کر دے گئی۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا مرکزی صدر علامہ اقبال میڈیا کلب نے سرپرستِ اعلیٰ حکیم عبیدالرحمٰن قریشی اور جنرل سیکرٹری راجہ سہیل کیانی کی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کر دیا۔ مرحوم ڈاکٹر مظہر اقبال مشر سینئر صحافی و نامور معالج تھے۔

علامہ اقبال میڈیا کلب جہلم اور خالد بن ولید ٹرسٹ کے زیر اہتمام مشر فری ڈسپنسری میں دور جدید کیسہولیات اور کوالیفائڈ معالجین سمیت ادویات بلکل مفت مہیا کی جائیں گئیں۔

ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے بتایا مشر فری ڈسپنسری ہر قسم کی فرقہ واردیت اور سیاست سے بالاتر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف ہوگی۔ انہوں نے کہا مخیر حضراتکسی بھی این جی اوز میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں مخیرحضرات کی حوصلہ افزائی اور مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا پاکستان بھر کے صحافی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں ہم کسی گروپ کی مخالفت یا حمایت نہیں کرتے سب ہمارے لئے برابر ہیں مگر علامہ اقبال میڈیا کلب کے وہ ہی صحافی حصہ بن سکتے ہیں جنکا کردار کسی قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہ رہا ہو۔ انہوں نے مزید کہا مشر فری ڈسپنسری تمام ہومیوپیتھک تنظمیوں کی مشکور وممنون رہے گئی جنہوں نے دکھی انسانیت کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔