چیف جسٹس کے ازخود نوٹس لینے سے صحافیوں اور کالم نویسوں کا حوصلہ بلند ہوا ہے صدر کالمسٹ کونسل آف پاکستان (CCP)

لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چوہدری کی طرف سے کالمسٹ کونسل آف پاکستان (CCP) کے بانی و چیئرمین چیف ایڈیٹر روزنامہ مبلّغ اور چیئرمین ایکشن کمیٹی آل پاکستان نیوز پیپرز (APNEF) ڈاکٹر غازی شاہد رضا علوی پر قاتلانہ حملے کا ازخودنوٹس لینے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان (CCP) کے مرکزی صدر ایم۔ اے۔ تبسم نے صحافیوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا بھی جہاد ہے لہٰذا صحافیوں کا فرض بنتا ہے کہ اپنی آزادی اظہار پر پابندی نہ لگنے دیں۔سچے اور کھرے صحافی کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں ۔ صحافی عوام کے دلوںمیں وطن سے محبت کا احساس وشعور پیداکرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں سینئر نائب صدر عقیل خان نائب صدر امتیاز علی شاکر سیکرٹری جنرل فیصل اظفر علوی انفارمیشن سیکرٹری ذیشان انصاری ڈپٹی جنرل سیکرٹری تیمور حسن کنوینئر میر افسر امان، چیئرمین ایکشن کمیٹی وسیم نذر، صدر خواتین ونگ پروفیسر رفعت مظہر جنرل سیکرٹری خواتین ونگ سحرش منیر صدر انٹرنیشنل ونگ کفایت حسین کھوکھر صدر پنجاب حافظ جاوید رحمن قصوری سیکرٹری جنرل مرزاعارف رشید اور دیگر نے بھی خطاب کیا جس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے اس اقدام کو سراہا گیا۔