چیف جسٹس کا بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر ازخود نوٹس

Chief Justice

Chief Justice

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان میں دہشت گردی کے تین واقعات کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے چھ اگست کو کوئٹہ سے راجن پورجانے والے پنجابیوں کی ٹارگٹ کلنگ، ایس ایچ او کے جنازے میں خود کش دھماکے اور مسجد میں عید کی نماز پڑھنے والوں پر فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیا گیا ہے۔

تینوں ازخود نوٹسز کی سماعت بلوچستان بد امنی کیس کے ساتھ ہو گی۔ اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو پندرہ اگست کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری میں ہو گی۔