چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ آج کراچی بے امنی کیس کی سماعت کرے گا

Suprem Court

Suprem Court

کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ آج کراچی بے امنی کیس کی سماعت کرے گا، لارجر بینچ میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے علاوہ جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔

بینچ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا۔ پیر کو سماعت میں کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے رپورٹ پیش کی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا تھا کہ عدالتوں میں جاری مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔

سماعت کے دوران زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف اقدامات سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ سیل اور محکمہ ریونیو کے افسروں کو بھی طلب کیا ہے۔