چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے شکایت پرایڈیشنل سیشن جج کو کام سے روک دیا

Chief Justice Islamabad

Chief Justice Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم کو چیرمین سی ڈی اے کی شکایت پر کام کرنے سے روک دیا۔ چیرمین سی ڈی اے نے شکایت کی تھی کہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم سنہ 2000 میں جس کے وکیل رہے اسی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملے کی تحقیات کا حکم دیتے ہوئے جج راجہ خرم کو آئندہ احکامات تک عدالتی اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا اور ایڈیشنل سیشن جج اعظم خان کو اضافی چارج دیا گیا۔