چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم کا سندھ اسمبلی بلڈنگ کا دورہ

Justice Mushir Alam

Justice Mushir Alam

کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا اور صدارتی انتخابات سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیر عالم نے اسمبلی کے دورے کے دوران قائم مقام سیکریٹری اسمبلی سے بھی ملاقات کی اور انتظامات پر بریفنگ لی۔

دورے کے بعد رجسٹرار ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ اسمبلی میں انتخابات کے انتظامات سے مطمئن ہیں ، صبح دس بجے پولنگ شروع ہو گی، ذرائع کو لائیو کوریج کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جائیں گے۔