وزیراعلی بلوچستان کا بھتیجا مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش میں زخمی

Abdul Malik Baloch

Abdul Malik Baloch

تربت (جیوڈیسک) تربت میں وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بھتیجے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش میں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر عبدالمالک کا بھتیجا عمر جان نے اپنے گھر میں جدید اسلحہ سے فائرنگ کر کے خود کشی کی کوشش کی ہے۔

جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں، جہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کے لئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کی فوری طور پر وجہ کا پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے تاہم پولیس افسران اسپتال میں موجود ہیں اسی واقعہ کے حوالے سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔