وزیراعلی اپنا روزگار سکیم

Chief Minister Employment Scheme

Chief Minister Employment Scheme

تحریر : محمد عمران اسلم
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جن کی آبادی کا بیشتر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان اپنی خداداد صلاحیتوں اور انتھک محنت کے بل بوتے پر ملک و قوم کی کایا پلٹنے کا ملکہ رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھرکے تمام اہم شعبوں میں پاکستان کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوانوںکو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔ منہ مانگی تنخواہ اور حیرت انگیز مراعات پر غیرملکی اداروں میں کام کرنے والے یہ ہونہار نوجوان ایسے چراغ کی مانند ہیں جن کی روشنی سے عالم جگمگا رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا بیڑا اٹھایا اور آج سلمان صوفی سمیت بہت سے نوجوان وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ قوم کی خدمت کے لئے شب و روز کوشاں ہیں۔ وطن عزیز کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں آبادی کا لگ بھگ 70 فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اتنی بڑی یوتھ فورس کی تعلیم و تربیت اور مختلف فنون و ہنر کی فراہمی کسی بہت بڑے چیلنج سے کم نہیں۔ ماضی کی حکومتوںکے برعکس وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے نوجوان طبقے کے مسائل اور ضروریات کا بروقت ادراک کرتے ہوئے گزشتہ 6 سالوں میں متعدد منفرد اور موثر سکیمیں متعارف کرائیں۔ بیروزگار نوجوانوں کو معاشی خودمختاری کی طرف گامزن کرنے کے لئے اربوں روپے کے آسان قرضے تقسیم کئے گئے۔

نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے یوتھ کمیشن قائم کیا گیا۔ 20 ہزار نوجوان کاشتکاروں کو 2 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی پر 20 ہزار ٹریکٹر دیئے گئے۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کے ساتھ اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے مالی امداد دینے کا پراجیکٹ شروع کیا گیا۔ ویٹرنری ‘ زرعی و فاریسٹری گریجوایٹ طلباء کو ان کے اضلاع میں زرعی اراضی دی گئی۔ ہر سال 50 ہزار نوجوانوں کو 3 ماہ کے لئے 50 ہزار ماہانہ مشاہرے پر12ارب روپے کے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ سے 65 ہزار سے زائد محروم معیشت خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں ہونہار طلبا میں 2 لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جا چکے ہیں۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں مزید 3 لاکھ لیپ ٹاپ طلباء کو دیئے جائیں گے۔ پنجاب کے نوجوانوں کو معاشی خودمختاری دینے کے لئے خودروزگار سکیم شروع کی گئی جس کے تحت 20ہزار نوجوانوں کو آسان اقساط پر گاڑیاں فراہم کی گئیں جس کے لئے مارک اپ سمیت دیگر تمام اخراجات حکومت پنجاب نے ادا کئے۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ اس منصوبے میں قرضوںکی واپسی 99 فیصد رہی۔

Chief Minister Employment Scheme

Chief Minister Employment Scheme

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ”وزیراعلیٰ اپنا روزگار سکیم” کے زیر اہتمام ”اپنی گاڑی اپنا کام” کے تحت 50 ہزار مال اور مسافر بردار گاڑیاں بے روزگار نوجوانوں کو دینے کا پروگرام شروع کیا۔ جس کے لئے گاڑیاں بنانے والے ادارے پاک سوزوکی موٹرز سے 2ارب روپے کا خصوصی ڈسکائونٹ حاصل کیا گیا۔ سو زوکی بولان اور سوزوکی راوی اپنا روزگار سکیم سے مستفید ہونے والوں کو مارکیٹ نرخ سے 40 ہزار روپے کم پر فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ تمام تر مارک اپ کی ادائیگی حکومت پنجاب بنک آف پنجاب کے اشتراک سے خودادا کرے گی۔ حکومت پنجاب نے اپنے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے اپنا روزگارسکیم میں جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے 10 فیصد اضافی کوٹہ مختص کیا۔ قرعہ اندازی کے مراحل کو مکمل طور پر شفاف بنانے کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے خصوصی سافٹ ویئر تیار کیا اور قرعہ اندازی کے فوراً بعد کامیاب امیدواروں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی۔ کامیاب درخواست گزاروں کے تفصیلی کوائف کی تصدیق کے لئے خصوصی ٹیمیں جانچ پڑتال کر تی ہیں جس کے بعد یہ گاڑیاں کامیاب امیدواروں کے حوالے کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔ اپنا روزگار سکیم کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کو شفاف تر بنانے کے لئے قرعہ اندازی عوام’ میڈیا اورسول سوسائٹی کے نمائندوں کی موجودگی میں کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے کے نوجوانوں کو با عزت روز گار کی فراہمی کے لئے پاکستان کی سب سے بڑی ”اپنا روز گار سکیم” کا گزشتہ روز باقاعدہ افتتاح کر دیا ـ” وزیرعلیٰ پنجاب اپنا روز گار سکیم” کے تحت 31ارب روپے کی خطیر رقم سے 50 ہزارخوش نصیب افراد میں آسان شرائط پر گاڑیوں کی تقسیم کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہےـ

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ماڈل ٹائو ن میں”اپنا روز گار سکیم”کے تحت خوش نصیب مرد وخواتین میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران خوش نصیب مرد و خواتین میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیںـوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ”اپناروزگار سکیم” کے تحت گاڑیوں کی چابیاں حاصل کرنے والے خوش قسمت مرد و خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پڑھے لکھے بے روز گار نوجوانوں کے لئے پنجاب حکومت نے پاکستان کی سب سے بڑی ”اپنا روز گار سکیم” کا باقاعدہ آغاز کر دیاہے جس کے تحت انتہائی شفاف طریقے سے میرٹ پر 50ہزار گاڑیوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیاہے ـ3برس قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 10ارب روپے کی مالیت سے نوجوانوں میں 20ہزار گاڑیاں میرٹ پر تقسیم کی تھیں جس کا ریکوری ریٹ 99.9فیصد ہےـبلا شبہ سابق سکیم کا میاب رہی اور موجودہ سکیم کو بھی انتہائی حوصلہ افزاء رسپانس ملا ہے ـانہوںنے کہا کہ سابق سکیم کے تحت ”بولان” اور” مہران” گاڑیاں دی گئی تھیں جبکہ موجودہ سکیم کے تحت کمرشل گاڑیاں” راوی” اور”بولان ”دی جا رہی ہیںـ”اپنا روز گار سکیم ”صوبے کی تیز رفتار ترقی میں اہم کردارادا کرے گی جس سے صوبے میں نہ صرف روز گار کے لاکھوں نئے مواقع پید ا ہوںگے بلکہ معاشی ترقی کا ہدف بھی حاصل ہوگا ـ”اپنا روز گار سکیم” کے تحت صرف 50 ہزارافراد کو نہیں بلکہ 50ہزارخاندان اپنے پائوں پر کھڑے ہو کر با عزت روز گار کمائیں گے اور معاشرے کا بوجھ بانٹیں گے،مجموعی طو رپر 3 لاکھ سے زائد افراد اس سکیم سے براہ راست مستفید ہوںگے جبکہ بلاواسطہ لاکھوں افراد کو معاشی فوائد ملیںگے،اس سکیم کے بے پناہ معاشی ثمرات ہیں اور صوبے کی ترقی میں یہ سکیم ممدو معاون ثابت ہوگی ـ”اپنا روز گار سکیم” میںپنجاب حکومت کی سابق سکیموں کی طرح شفافیت ،میرٹ اورمعیار کو ملحوظ خاصر رکھا گیاہے

Chief Minister Employment Scheme

Chief Minister Employment Scheme

اور پچھلے ساڑھے 6 برس کے دوران شفافیت اور میرٹ کی حکمرانی پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز رہاہےـ صوبے کے 50 ہزار خاندانوں میں گاڑیوں کی شفاف اندازسے تقسیم کا آغا ز کیا گیاہے او رکسی کوبھی سفارش یا اقربا پروری پر گاڑی الاٹ نہیں کی گئی جس کی گواہی خوش نصیب افراد نے اپنی گفتگو میں خود دی اور یہی اس سکیم کی سب سے بڑی خوبی اور کامیابی ہے جس کا کریڈٹ پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم کو جاتا ہے،گاڑیاں حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد آسان شرائط پر ماہانہ اقساط ادا کریں گے جو بولان کے لئے 10ہزار روپے ماہانہ جبکہ راوی کے لئے 9ہزار روپے ماہانہ ہوگی ـ جن خوش نصیبوں کا شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے گاڑیاں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں نام نکلاہے انہیں ایک پائی بھی سروسز چارجز کی مد میں ادا نہیں کرنے پڑیں گے بلکہ تمام سروسز چارجز پنجاب حکومت خود برداشت کرے گی،حکومت نے گاڑیوں کی قیمت مارکیٹ سے 40 ہزار روپے کم رکھی تھی تاہم وقتگزرنے کے ساتھ قیمتوں میں اضافے سے خوش نصیب افرا دکو اب 90 ہزار روپے تک کا فائدہ ہواہے ـ ”اپنا روز گارسکیم”صوبے کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے اور گزشتہ ساڑھے 6برس کے دوران پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی فلاح وبہبود او ران کو با اختیار بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ”اپنا روز گار سکیم ”بھی نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی ٹھوس حکمت عملی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے ـوزیر اعلی نے کہاکہ پنجاب حکومت نے 50ہزار گاڑیوں کے پیکیج کے حوالے سے 2 ارب روپے سے زائد کی کمی کرائی ہے اور جب ڈالر کے مقابلے میں ین سستا ہوا تو اس کا فائدہ بھی لیا گیا او راس مد میں 40 کروڑ روپے کم کرائے گئے

اس طرح مجموعی طو رپر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پنجاب حکومت نے کمپنی کے ساتھ بات چیت کر کے 2ارب 40کروڑ روپے کم کرائے اور عوام کے لئے اربوں روپے کے وسائل بچائےـ انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوںکو مزید با اختیار بنانے او رروزگا ر کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو ٹاسک سونپا گیا ہے اور ہمارا عز م ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو مزید با اختیار بنا کر انہیں معاشی ترقی کا مفید حصہ بنانا ہے اور انشاء اﷲ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اس ضمن میں تیز رفتاری سے نتائج دیں گےـ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے گزشتہ ساڑھے 6 برس کے دوران صوبے کے عوام کے لئے مختلف منصوبوں میں بات چیت کر کے اربوں روپے کے وسائل بچائے ہیں جس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ وسائل عوام کی امانت ہیں اور ایک پائی بھی بچانا ہماری ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت کا یہ وژن ہے کہ وسائل عوام کے قدموں تلے نچھاور کئے جائیں او راس وژن کی اسی وقت تکمیل ہوتی ہے جب عوام کی خدمت کا جذبہ دلوں میں موجزن ہوـبلا شبہ مشکلات اور چیلنجز ہمارے سامنے ہیں لیکن اگر نیت نیک اور ارادے پختہ ہوں تو راستے آسان ہو جاتے ہیں اوراﷲ بھی مدد کرتا ہےـنوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا مجموعی حجم 12ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور اس فنڈ کی 2ارب روپے کی سالانہ آمدن سے 85ہزار سے زائد ذہین ، قابل لیکن کم وسیلہ بچے و بچیاں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سفرجاری رکھے ہوئے ہیں او رانشاء اﷲ2018تک اس فنڈ کا حجم 20ارب روپ تک پہنچ جائے گا اور ڈیڑھ لاکھ بچے وبچیاں تعلیمی وظائف کے ذریعے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں گےـ یہ پروگرام قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابو ںکی تعبیر کی جانب اقدام ہے اسی طرح خود روزگار سکیم کے تحت 4ارب روپے سے لاکھوں خاندانوں کو بلا سود چھوٹے قرضے دئیے گئے ہیںتاکہ وہ با عزت روز گار کما سکیںـ

Chief Minister Employment Scheme

Chief Minister Employment Scheme

اس سکیم کے تحت خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے فراہم کئے جاتے ہیںپاکستانی خواتین کو میدان عمل میں آنا چاہیے اور ترقی اور خوشحالی کی گاڑی کو آگے بڑھانے میں اپنا بھر پو رکردار ادا کرنا چاہیےـپنجاب حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے نہ صرف ضروری قانون سازی کی ہے بلکہ خواتین کے لئے علیحدہ پروگرام بھی شروع کئے ہیں ،میں سمجھتا ہوں کہ خواتین کو میدان عمل میں اب آکر اپنابھر پو رکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ـمعاشی ، سماجی اور معاشرتی نا ہمواریاں ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت کے ”اپنا روزگار سکیم ” جیسے تاریخ ساز انقلابی ا قدامات ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیںـطبقاتی کشمکش کو دور کرنے کے حوالے سے بھی ”اپنا روز گار سکیم ”ممدومعاون ثابت ہوگی کیونکہ ایک مثالی معاشرے کے لئے معاشرتی ، سماجی او رمعاشی انصاف انتہائی اہم ہے اور ہماری یہ سکیم بھی اسی وژن کو سامنے رکھ کر ترتیب دی گئی ہےـوزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کا سفر جاری و ساری ہے اور وطن عزیز قائد اور اقبال کا پاکستان ضرور بنے گاـوزیراعلیٰ نے ”اپنا روز گار سکیم ” کے حوالے سے ایم پی ایز ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ،شیخ علائو الدین ، صدر بینک آف پنجاب ، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، سیکرٹریز ٹرانسپورٹ وخزانہ اور دیگر متعلقہ حکام کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دیـاس موقع پرترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری،پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ نواز چوہان، ایم پی ایز شیخ علاؤالدین،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹریز ٹرانسپورٹ، خزانہ ، اطلاعات ،صدر بینک آف پنجاب،کمشنر لاہورڈویژن اوردیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ باکس آئٹمز ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ بغیر سفارش یا پیسے کے گاڑی مل سکتی ہے” ”وزیراعلیٰ پنجاب اپنا روز گار سکیم”کے تحت گاڑیاں حاصل کرنے والے خوش نصیب مرد و خواتین نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں گاڑیاں ملنے کی بہت خوشی ہو رہی ہےـ

Chief Minister Employment Scheme

Chief Minister Employment Scheme

ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ بغیر سفارش یا پیسے کے گاڑیاں مل سکتی ہیں لیکن وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہمارے خواب کو خوبصورت تعبیر دے کر ثابت کیا ہے کہ پنجاب میں صحیح معنوں میں جینوئن کام ہوتے ہیں،ہمیںکسی سے نہیں کہنا پڑا بلکہ بینک آف پنجاب والے خود فون کر کے پوچھتے رہے ـخوش نصیب خواتین ہماجاوید ،کاشفہ، شگفتہ او ردیگر نے کہاکہ زندگی میں پہلی بار کسی سکیم کے لئے اپلائی کیا اور جینوئن انداز میں گاڑی بھی مل گئی ہےـ ”آپ سے کسی نے پیسہ تو نہیں لیا”وزیراعلیٰ کا استفسار وزیراعلیٰ نے چابیاں تقسیم کرنے کے دوران خوش نصیب مرد وخواتین سے سکیم کی شفافیت کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ سے کسی نے پیسہ تو نہیں لیا جس پر تمام افراد نے کہاکہ ہماری نہ کوئی سفارش تھی اور نہ ہی کسی نے ایک پائی تک طلب کیـخوش نصیب مرد وخواتین نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ گاڑیاں خود چلائیں گے اور باعزت روزگار کمائیں گےـانہوںنے میرٹ اور شفافیت پر گاڑیاں ملنے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دعائیں بھی دیںـ وزیراعلیٰ نے امیدواروں کو چابیاں دینے سے قبل خودگاڑی ڈرائیو کر کے چیک کی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ماڈل ٹائو ن میں”اپنا روز گار سکیم”کے تحت منعقدہ تقریب کے دوران خوش نصیب مرد و خواتین میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیںـ تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل وزیراعلیٰ ایک گاڑی میں بیٹھے اورگاڑی خود چلائی ـ وزیراعلیٰ نے گاڑیوں کی چابیاں حاصل کرنے والے مرد و خواتین سے گفتگو کی اور گاڑی کے مستقبل میں استعمال کے حوالے سے پوچھاـ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف تقریب کے موقع پر انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھےـ

تحریر : محمد عمران اسلم