بچی سے زیادتی کے واقعے کیخلاف لاہور اور ملتان میں احتجاجی مظاہرے

Lahore Rally

Lahore Rally

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کے خلاف لاہور اور ملتان میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف لاہور کے شہریوں نے مال روڈ پر احتجاج کیا، مظاہرے میں شریک مرد اور خواتین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بچی کے ساتھ وحشی سلوک کا مظاہرہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہونے پائے، ملتان میں بھی پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی کے تحت مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والا واقعہ جہالت، شیطانیت اور اخلاقی پسماندگی کی بد ترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔