چین 7.5 فیصد شرح نمو کا ہدف حاصل کرلے گا: وزیراعظم

Prime Minister

Prime Minister

لندن (جیوڈیسک) برطانوی میں شائع ہونے والے اپنے ایک آرٹیکل میں چینی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں شرح نمو کا سست ہونا معمول کی بات ہے۔

تاہم یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے اور حکومت شرح نمو کے ہدف کے حصول کیلئے پالیسی ترتیب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ چین کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے تاہم ضرورت پڑنے پر اہم اقدامات کئے جائیں گے۔

اور ہم پرامید ہیں کہ اس سال معاشی نمو کا ہدف حاصل کرلیا جائے۔ ذرائع ابلاغ نے 2014ء میں چین میں شرح نمو 7.3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جو گزشتہ 24 سال کے دوران چین کی معاشی ترقی کی کم ترین شرح ہوگی۔