چین سے کورونا ویکسین لیکر 2 طیارے پاکستان پہنچ گئے

PIA Plane

PIA Plane

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا ویکسین لیکر پی آئی اے کے دو طیارے چین سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 6852 سے تین لاکھ سے زائد کورونا ویکسین پہنچیں جبکہ دوسری پرواز پی کے 6853 بھی 3 لاکھ سے زائد ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ تیسری پرواز بھی 10 بجے تک چین سے اسلام آباد پہنچ جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چین سے کورونا ویکسین لانے کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔