چین سے کورونا ویکسین کی مزید 2 کھیپ پاکستان پہنچ گئیں

China Corona Vaccine

China Corona Vaccine

اسلام اباد (اصل میڈیا ڈیسک) چین سے کورونا ویکسین کی مزید 2 کھیپ پاکستان پہنچ گئیں۔

وزارت صحت کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ 95 ہزار خوراکیں لائی گئی ہیں جبکہ کین سائینو ویکسین کی 1 لاکھ 95 ہزار ڈوز گزشتہ رات پہنچ چکی ہیں۔ سائینو ویک ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچا، چین سے لائی گئی کورونا ویکسین حکومت نے دوست ملک سے خریدی ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 74 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 617 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 362 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 27 ہزار 362، سندھ میں 2 لاکھ 99 ہزار 194، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار 38، بلوچستان میں 23 ہزار 866، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 423، اسلام آباد میں 79 ہزار 221 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 258 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار 767 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 725 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 92 ہزار 522 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 443 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 74 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 617 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 411، سندھ میں 4 ہزار 801، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 786، اسلام آباد میں 731، بلوچستان میں 267، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 514 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔