چین کی مدد سے توانائی بحران پر قابو پا لیں گے : وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

شنگھائی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین کے تعاون سے بجلی بحران پر قابو پا لیں گے۔ بجلی کی کمی پوری کرنے کے لئے طویل المعیاد منصوبہ بندی کر لی۔ معیشت کو بھی بحال کریں گے۔ پاک چین توانائی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے دورے کیلئے چین کا انتخاب مضبوط دوستی کے تناظر میں کیا پاک چین دوسری ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔

چین کے تعاون سے معیشت کو بحال اور تمام بحرانوں کا خاتمہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بحران حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ توانائی سیکیورٹی سے متعلق ایجنڈے پر کام جاری ہے۔ نندی پور منصوبے کو بحال کر دیا گیا ہے۔ لائن لاسز کم کر کے بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔

چینی کمپنیاں سورج کی روشنی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں تعاون کریں۔ وزیراعظم توانائی فورم میں شرکت کیلئے بلٹ ٹرین کے ذریعے بیجنگ سے شنگھائی پہنچے۔ بیگم کلثوم نواز اور وزیر اعلی پنجاب سمیت وفد کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سفر کے دوران چینی حکام نے وزیراعظم کو بلٹ ٹرین سے متعلق بریفنگ دی۔ ٹرین میں نواز شریف نے چینی کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کی۔