چینی وزیراعظم لی چیانگ آج اسلام آباد پہنچیں گے،شاندار استقبال کی تیاریاں

Prime-Minister

Prime-Minister

اسلام آباد(جیو ڈیسک) اسلام آباد چین کے وزیراعظم لی چیانگ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے،دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیئے جائیں گے۔وزیراعظم لی چیانگ چین کی وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہیں۔بھارت کا دورہ مکمل کر کے وہ بدھ کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق صدر زرداری وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ظہرانے کے بعد وزیراعظم لی کیکیانگ کی صدر زرداری اور نگران وزیراعظم سے ملاقاتیں ہونگی۔اسی شام وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو چینی وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں مختلف سیاسی رہنماوں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہونگی،وزیراعظم لی چیانگ کو نشان پاکستان بھی دیا جائے گا۔