کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ

 Pakistan - New Zealand

Pakistan – New Zealand

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 176 رنزسے شکست ہو گئی۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 176 رنزسے شکست ہوگئی، نیوزی لینڈ نے کلین سوئپ مکمل کرلیا، چوتھے روز مہمان ٹیم نے ایک وکٹ پر8 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا، نائٹ واچ مین محمد عباس صرف 3 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے.

عابد علی 26 کی مزاحمت کرپائے، حارث سہیل کی اننگز15 تک محدود رہی، اس کے بعد اظہرعلی(37)کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا، محمد رضوان10 رنز بناسکے، فواد عالم16 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف(28) کی صورت میں پاکستان کی آٹھویں وکٹ گری، شاہین شاہ آفریدی نے 7رنز بنائے، ظفر گوہر(37) کی وکٹ گرتے ہی مہمان ٹیم کی بساط 186پر لپیٹی گئی، کائیل جیمیسن نے اننگز میں 6میچ میں 11وکٹیں حاصل کیں، ٹرینٹ بولٹ نے 3 شکار کئے، کین ولیمسن نے ایک مہرہ کھسکایا۔

یاد رہے کہ مائونٹ مانگونئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 101 رنز سے شکست ہوئی تھی۔