شہر کے تمام نجی اسکول بند، جامعہ کراچی میں امتحانات ملتوی

 School

School

کراچی (جیوڈیسک) آج تمام نجی اسکول بند رہیں گے، پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آج شہر کے تمام نجی اسکول بند رہیں گے۔

جبکہ ناظم امتحانات کے مطابق جامعہ کراچی میں آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے موقع پر آج ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

ادھر ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر میں سازو سامان کی ترسیل بھی بند رہے گی۔