بڑے شہروں میں ایک بہت بڑا مسئلہ غیر ضروری پارکنگ کا ہے۔ محمد شاکر عباسی)

راولپنڈی (محمد شاکر عباسی) بڑے شہروں میں جہاں اوربہت سے مسائل ہیں وہاں ایک بہت بڑا مسئلہ غیر ضروری پارکنگ کا ہے یہ ان مسائل میں سے ایک ہے جوہم خود اپنے لیے کھڑا کرتے اکثر ہمیں وہی گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں جہاں پر نو پارکنگ کا بورڈ لگا ہوتا ہے بڑے بڑے شاپنگ ہال، فو ڈ سٹریٹ اور دکانوں کے سامنے غیر ضروری پارکنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے بعد میں آنے والی گاڑیوں کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور وہ گزر نہیں پاتی ہیں اور ان کو پارکنگ کے لیے جگہ نہیں ملتی جس کی وجہ سے کئی مرتبہ بدترین ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔

کئی دفعہ اتنی غلط پارکنگ کی جاتی ہے کہ پیدل چلنے والوں کو بھی گزرنے کی جگہ نہیں ملتی ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم گاڑیوں کو پارک کرتے وقت یہ خیال رکھیں کہ آیا کہ میری پارکنگ کسی کی تکلیف کا باعث تو نہیں بن رہی ہے اور ہم صحیح طرح گاڑی پارک کرکے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔