شہر قائد میں آج طوفانی بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

Rain

Rain

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن میں گرمی ہوگی تاہم دوپہر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج گرمی بدستوررہے گی تاہم دوپہر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 ستمبر سے موسم معمول پر آجائے گا۔ گزشتہ سال کی نسبت اس دفعہ بارشیں کم ہوئی ہیں۔ اس دفعہ اگست میں 65 فیصد بارشیں کم ہوئیں تاہم ستمبر کے وسط تک بارش کے دو سپیل آنے کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں گزشتہ چند روزسے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کل بھی شہر کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی تھی۔