سول اسپتال فیصل آباد سے اغوا کیے گئے بچے کی بازیابی کیلئے احتجاج

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد(جیوڈیسک)فیصل آباد میں ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونیو الا بچہ بازیاب نہ ہونے پربچے کی ماں اور دیگر خواتین نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔خواتین پولیس اہل کار احتجاج کرنے والی عورتوں کو بالوں سے گھسیٹ کر اور موبائل میں ڈال لے گئیں۔فیصل آباد کے علاقے مکوانہ کی رہاشی نسیم بی بی کا بیٹا ڈیڑھ سال قبل سول اسپتال سے اغوا ہو گیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس بچے کو بازیاب نہ کراسکی۔

آج بچے کی والدہ اور دیگر خواتین سمیت اہل محلہ نے آر پی او کے دفتر کے سامنے شدید احتجاج کیا۔آر پی او کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے پر پولیس اہلکاروں اور لیڈیز پولیس نیاحتجاج کرنے والی خواتین کو پہلے روکنے کی کوشش کی۔ پھر ایلیٹ فورس کی لیڈیزکمانڈوز نے خواتین کو پکڑا اور ایک خاتون کو بالوں سے گھسیٹا اور موبائل میں ڈالتی گئیں۔

پولیس نے حراست میں لی گئی خواتین کو چھوڑتے ہوئے انہیں تنبیہ کی کہ آئندہ آر پی او آفس کے سامنے احتجاج نہ کیا جائے۔بچے کی والدہ کو صرف وہی تسلی دی گئی جو ڈیڑھ سال پہلے دی گئی تھی کہ بچے کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔