سول اور عسکری تعلقات میں بہتری ہمیشہ دشمنوں کو کھٹکتی رہی: نثار

Nisar Ali Khan

Nisar Ali Khan

لاہور (جیوڈیسک) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سول اور عسکری تعلقات میں بہتری ہمیشہ دشمنوں کو کھٹکتی رہی ہے۔

ملک دشمن چاہتے ہیں پاکستان کی سول عسکری قیادت اور اداروں کے درمیان تعلقات بہتر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کے درمیان اچھے تعلقات ملکی و قومی مفاد میں ہیں۔ ان بہتر تعلقات کی بدولت قومی اہمیت کے مطلوبہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

چودھری نثار نے کہا کہ ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ تمام ریاستی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ملک میں 2013 کی نسبت آج سیکورٹی صورتحال بہتر ہے جس کی وجہ سول اور عسکری اداروں کی مشترکہ کوششیں ہیں۔