کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹ کی فزیبلٹی رپورٹ جاری

Power Plant

Power Plant

کلر کہار(جیوڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کوئلے سے چلنے والے پچاس میگا واٹ کے پہلے پاور پلانٹ کی فزیبلٹی سٹڈی جاری کر دی، منصوبے سے پیدا ہونیوالی بجلی کا ٹیرف نو روپے پینسٹھ پیسے ہو گا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کی گئی فزیبلٹی سٹڈی کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت کلرکہار میں کوئلے سے چلنے والا پچاس میگا واٹ پاور پلانٹ نصب کرے گی۔

منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا اور اس پر سات کروڑ اسی لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔ نیپرا کے مطابق کوئلے سے چلنے والے اس پاور پلانٹ سے سالانہ تیئس کروڑ اکانوے لاکھ یونٹ بجلی پیدا ہو گی جس کا ٹیرف نو روپے پینسٹھ پیسے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے۔