مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے جنرل سیکریٹری علامہ عبدالخالق اسدی نے کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدلیہ، انتظامیہ اور حساس ادارے تہیہ کرلیں تو ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے پنجاب آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت 3 صوبوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ آج ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی یوم احتجاج منایا جائے گا اور 3 روزہ سوگ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے دہشت گردوں کی سرکوبی کے بجائے ان سے مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے دہشت گردی کے واقعات کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔ دوسر ی جانب ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف آج شٹرڈاون ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔