اتحادی سپورٹ فنڈ کے32 کروڑ ڈالر پاکستان کو مل گئے

Dollar

Dollar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے دورہ سے پہلے امریکا مہربان ہوگیا، پاکستان کو امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات کی مد میں 32 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم موصول ہوگئی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن کے حالیہ دورے میں امریکی حکام کے سامنے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ اٹھایا تھا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو امریکا سے 32 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔ یہ رقم کولیشن سپورٹ فنڈ کے پرانے واجبات کی مد میں ملی ہے جس سے حکومت کو زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔