اعتماد کرنے پر پوری قوم کا مشکور ہوں ، مایوس نہیں کروں گا، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیراعظم منتخب ہونے پراللہ تعالی کا شکر گزار ہونے کے ساتھ ایوان کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ قائد ایوان کی نشست سنبھالنے کے موقع پر ان کا کہنا ہے کہجس اعتماد کا مجھ پر اظہار کیا گیا ہے۔

میں بھی قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔ ملک میں جمہوری نظام کے فروغ پرپوری قومی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ نا مسائد حالات کے باوجود قوم گھروں سے نکلی اور جمہوریت کے باب کو روشن کیا۔ عوام کے دو ٹوک فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ جمہوریت وطن عزیز کے لئے لازم و ملزوم ہے۔

آمریت جب بھی آئی پاکستان کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا اور یہ وقت بھی دیکھا جب آمریت کی وجہ سے پاکستان کو دو لخت ہوتے بھی دیکھا۔ مہم جوئی کے تمام راستے بند کردئے جائیں گے ، کرپشن کے دروازے بند کردئے جائیں گے ، تمام تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔