ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پیش، ایک دن کا استثنیٰ مل گیا

 Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف پیش نہ ہو سکے، ان کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی گئی، مقدمے کی سماعت دس فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو آج پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو پیشی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم سابق صدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

جبکہ ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس کے مطابق پرویز مشرف عارضہ دل میں مبتلا ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتے جس کے بعد صدر کو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست منظور کر لی گئی۔