کورونا: پاکستان میں 108 روز بعد ایک دن میں ریکارڈ 34 ہلاکتیں

Corona - Pakistan

Corona – Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز کی تعداد اور اموات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں 108 روز بعد ایک روز میں ریکارڈ 34 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 23 جولائی کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 1808 کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36686 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1808 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں 26 جولائی کے بعد کورونا سے یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں اور 26 جولائی کو کورونا کی پہلی لہر کے دوران 35 ہلاکیں سامنے آئی تھیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں 23 جولائی کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، 23 جولائی کو پاکستان میں کورونا کے 1763 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7055 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 49992 تک جا پہنچے ہیں۔