کرپشن،لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری اور مہنگائی فوری حل طلب مسائل ہیں :امتیاز علی شاکر

لاہور : سینئر نائب صدر لیبرونگ لاہورائوناصر علی خاں میئو،چوہدری آس محمد میئو،سینئروائس چیرمین پی پی129نیامت علی بھٹی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میاں برادران عوامی مسائل سے باخوبی واقف ہیں۔اوروہ ان مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کردینگے ،انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں ۔بہت جلد بے روز گاری مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔

رائوناصرعلی خان میئونے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کو خوشحال،خودمختار اور خوددار بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کریں گے ۔چوہدری آس محمد میئو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے ،ملک جن مشکلات کا شکار ہے اُن کو حل کرنا میاں برادران کے علاوہ کسی کے بس میں نہیں ،ہماری قیادت پر دنیا اعتبار کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو خوشخبریاں ملنے کا وقت آگیااب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا ،عوام خوشحال اورتعلیم یافتہ ہوں گے ۔غریب آدمی کابچہ ہوٹل یاورکشاپ کی بجائے سکول اور کالج میںزیرتعلیم ہوگا۔

انہوں کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر قرضہ سکیم متعارف کروائی جائیگی۔جس سے نوجوان اپنا ذاتی کاروبار کرسکیں گے۔اور اپنے پائوں پر کھڑاہونے کیساتھ ساتھ اپنے بہن بھائیوں ،بیوی بچوں کا پیٹ بھی پال سکیں گے۔